• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

رياض(5 اکتوبر 2026): سعودی وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ نے ملک بھر میں آئس کریم کی دکانوں کے آپریشن اور کاروبار کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے یہ اقدام آئس کریم کے شعبے کو مزید منظم کرنے، فوڈ سیفٹی کے اصولوں کو یقینی بنانے، سرمایہ کاروں کے لیے معیار بہتر کرنے اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بلند سطح پر لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزارت نے دکان کے محل وقوع، لائسنس اور درکار ساز و سامان کے لیے سخت شرائط متعین کی ہیں۔ ان میں سعودی بلڈنگ کوڈ کی پاسداری، فائر فائٹنگ سے متعلق ضوابط، معیار، سائن بورڈز کے اصول اور دکان کا موزوں ڈیزائن شامل ہیں۔

آئس کریم کی تیاری سے لے کر اس کی وصولی، اسٹوریج اور گاہکوں کو پیش کرنے تک کے تمام مراحل کے لیے فوڈ سیفٹی کے اصول لاگو کیے گئے ہیں۔ اس میں درجہ حرارت کا سخت کنٹرول، الرجی کا باعث بننے والے اجزا کی واضح معلومات، اور صفائی و ستھرائی کا طریقہ کار شامل ہے۔

سعودی عرب: فلو ویکسین سے متعلق اہم اعلان

دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹس حاصل کریں، ذاتی صفائی کا خاص خیال رکھیں، حفاظتی لباس پہنیں اور خوراک کی حفاظت کے تمام طریقوں پر سختی سے عمل کریں۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ تمام آئس کریم شاپس پر ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اپنانا اور معیاری کیو آر کوڈز کا استعمال کرنا بھی لازمی ہوگا۔

وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ ان اپ ڈیٹ کردہ ضوابط کا بنیادی مقصد آئس کریم شاپس کے قیام اور روزمرہ کے آپریشنز کے دوران سرمایہ کاروں اور کاروباری مالکان کی ذمہ داریوں کو واضح کرنا اور صارفین کو بہترین معیار کی اشیاء فراہم کرنا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے