• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 12:52 صبح
  • پاکستان

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کے اثاثہ جات کی ڈیجیٹل ڈیکلریشن کا نظام نافذ کر دیا جو اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور ایف بی آر کے اشتراک سے آن لائن نظام متعارف کروایا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران اب آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کرائیں گے۔ اس حوالے سے سرکاری افسران کو آمدن اور اثاثوں کی ڈیکلریشن ایف بی آر کے مخصوص آن لائن پورٹل پر جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے پرانے دستی طریقہ کار کی جگہ آن لائن نظام نافذ رہے گا جس کے لیے مالی سال 2025-26 کیلئے سرکاری افسران کی ڈیجیٹل اثاثہ ڈیکلریشن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری افسران کی آمدن اور اثاثوں کی ڈیکلریشن سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 15-A کے تحت ڈیجیٹل کی جائے گی، سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے آن لائن اثاثہ ڈیکلریشن لازم قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر پورٹل پر اکاؤنٹ بنانے کیلئے افسران اپنا نام، عہدہ، ذاتی ای میل، موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر دیں گے، افسران کی ای میل ذاتی اور سرکاری تعیناتی تبدیل ہونے سے متاثر نہ ہونے والی ہونی چاہیے، کیڈر ایڈمنسٹریٹر افسران کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کرے گا، ایف بی آر اکاؤنٹ بنانے سے متعلق اطلاع دے گا۔

ایف بی آر پورٹل پر اکاؤنٹ فعال کرنے کیلئے افسران شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے لاگ اِن کریں گے پاس ورڈ بھولنے کی صورت میں افسران کو ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے ون ٹائم پاس ورڈ فراہم کیا جائے گا، ایف بی آر پورٹل پر لاگ اِن کے بعد افسران ڈیش بورڈ میں موجود ’ڈیکلریشن‘ کے آپشن سے تفصیلات جمع کرائیں گے۔

سرکاری افسران کو اثاثوں اور آمدن سے متعلق مطلوبہ معلومات آن لائن فراہم کرنے اور تمام متعلقہ افسران کو 30 اکتوبر 2026 تک ڈیجیٹل اثاثہ ڈیکلریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

سرکاری افسران کے جمع کرائے گئے اثاثہ جات کے گوشواروں کی ایف بی آر رسک بیسڈ چیکس کے ذریعے تصدیق کرے گا، اثاثہ جات گوشواروں کے غیر حساس حصے ایف بی آر ویب سائٹ پر عوام کے لیے شائع کیے جائیں گے، اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کراتے وقت معلومات کی درستگی اور مکمل ہونے کو یقینی بنایا جائے غلط بیانی، معلومات چھپانے یا گوشوارے جمع نہ کرانے پر متعلقہ قواعد کے تحت محکمانہ کارروائی ہوگی، اثاثہ جات کے گوشواروں میں غلطی کی درستی کی اجازت 30 نومبر 2026 تک ہوگی، گوشوارے جمع کرانے کے بعد افسر کے پورٹل پر ’سبمٹڈ ٹاسکس‘ ٹیب میں ظاہر ہوں گے، گوشوارے جمع کرانے میں کسی بھی مسئلے کی صورت میں متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹر سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے