• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 11:38 شام
  • پاکستان

طارق عزیز کو تحقیقات مکمل ہونے پر درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا، مقدمے میں 6 افسران کے ساتھ نامزد ہیں

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک بڑی کارروائی میں خلاف قوانین بھرتیوں کے الزام میں نیشنل انشورنس کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق عزیز کو تحقیقات مکمل ہونے پر درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر 7 ستمبرکو درج مقدمے میں مفرور اور دیگر 6 افسران کے ساتھ نامزد ہیں۔

مقدمے میں سابق چئیرمین ایاز خان نیازی سمیت دو سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹرز بھی نامزد ہیں، این آئی سی ایل سی بی اے عہدے داروں کی تحریری شکایت پر ان تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، مبینہ طور پر ادارے میں سیکڑوں بھرتیوں پر سرکاری آڈیٹر نے بھی اعتراضات عائد کیے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے