• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 1:39 صبح
  • پاکستان

فیچر کا مقصد مصنوعی ذہانت سے تیار یا تبدیل کی گئی تصاویر کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنا ہے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئے آئی فون 18 پرو کے کیمرے میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت سے تیار یا تبدیل کی گئی تصاویر کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایپل ریفرنس امیج کے ذریعے صارفین آئی فون کیمرے سے لی گئی تصویر کا غیر ترمیم شدہ اور قابلِ تصدیق ورژن محفوظ کر سکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے فوٹوگرافرز یہ ثابت کرنے کے قابل ہوں گے کہ تصویر میں دکھایا گیا منظر واقعی کیمرے کے سامنے موجود تھا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصاویر میں تبدیلی اور جعلی تصاویر بنانا آسان ہونے کے باعث آن لائن بصری مواد پر اعتماد ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

نئے فیچر کے ذریعے کمپنی تصاویر کی اصلیت کی تصدیق کے لیے ایک اضافی راستہ فراہم کرنا چاہتی ہے جبکہ آئی فون میں پہلے سے موجود کلین اپ جیسے ٹولز تصاویر میں موجود اشیا کو تبدیل یا ہٹانے کی سہولت دیتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے