• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 3:48 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

کراچی (17 ستمبر 2026): سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور تین بچوں کو مقتولہ کے شوہر ہمایوں نے قتل کیا، اعتراف جرم کے ساتھ ملزم نے سنسنی خیز انکشافات بھی کیے۔

ملزم ہمایوں نے کس بے دردی سے چاروں کو قتل کیا، چار گھنٹے تک گھر میں کیا کرتا رہا، آلہ قتل کہاں چھپایا اور قتل کے بعد وہاں سے کیسے فرار ہوا، اس حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے ملزم سے تفتیش کے بعد سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم وقوعہ کے روز دوپہر 2 بجے گھر میں داخل ہوا اور شام 6 بجے اس گھر سے فرار ہوا، ان چار گھنٹوں کے دوران ملزم نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے چاروں کو قتل کیا اور شواہد مٹانے کی کوشش کی۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بتایا کہ ہمایوں چنگچی میں دانش کے گھر کے قریب اترا اور پھر وہاں سے پیدل اسکے گھر آیا، ملزم نے دانش کے گھر آنے سے پہلے اپنے موبائل فون بند کر دیے تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ہمایوں مقتولہ پر بری نظر رکھتا تھا، اور قتل سے قبل زیادتی کی کوشش بھی کی، جب قریب موجود 18 ماہ کی بچی رونے لگی تو اس کو اٹھا کر دیوار پر دے مارا۔

عرفان بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ سہ پہر 3 بجے کے قریب مدرسے گئے دونوں بچے واپس آئے تو ہمایوں جو ان کا رشتے میں پھوپھا لگتا ہے، نے ہی دروازہ کھولا اور جب وہ گھر کے اندر آ گئے تو ملزم نے انہیں بھی قتل کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ چاروں کو قتل کرنے کے لیے ملزم نے سریے سے ان پر وار کیے۔ قتل کے بعد ہمایوں نے آلہ قتل سریے اور خود کو گھر کے واش روم میں ہی واش کیا اور پوری طرح سے تیار ہو کر 6 بجے کے قریب گھر سے فرار ہوا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ قتل کے بعد ہمایوں نے کرائم سین کو ایسے صاف کیا کہ وہاں سے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ملزم نے ایسی پلاننگ کی تھی کہ جس سے یہ واقعہ چوری کی واردات لگے۔

عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم ہمایوں نیو کراچی کا رہائشی ہے، وہ سرجانی ٹاؤن سے نکل کر جب اپنے گھر گیا تو آلہ قتل سریے کو راستے میں نالے میں پھینک دیا تھا اور جب وہ اپنے گھر پہنچتا ہے تو وہاں اس کی بیوی اس واقعے کا بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ بھابی اور تین بچوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل شوہر کا بہنوئی نکلا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے