• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 4:29 شام
  • پاکستان

کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کوئی لگ بھگ نابینا شخص 150 میل تک گاڑی ڈرائیو کرکے لے جائے اور حادثے کا شکار نہ ہو؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر انگلینڈ میں واقعی ایسا کیس سامنے آیا ہے۔

29 جون 2026 کو علی الصبح پولیس آفیسرز نے ایم 6 موٹروے پر کارلایل کے قریب ایک گاڑی کو دیکھا جو عجیب انداز سے ایک سے دوسری لین میں لہرا رہی تھی۔

انہیں لگا کہ یہ کوئی لاپروا ڈرائیور ہے مگر جب انہوں نے اسے روکا تو انہیں دھچکا لگا۔

ڈرائیور نہ صرف نشے میں دھت تھا بلکہ اس کے پاس ڈرائیور لائسنس بھی نہیں تھا جبکہ وہ لگ بھگ نابینا تھا۔

اس کیس کی گزشتہ دنوں عدالتی سماعت کے دوران 50 سالہ انتھونی ہال نامی شخص نے تسلیم کیا کہ اس نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر نشے کی حالت میں اپنی شریک حیات کی گاڑی کو اس کی اجازت کے بغیر چلایا تھا۔

ان کے وکیل نے بتایا کہ انتھونی ہال نے ایسا شریک حیات سے جھگڑے اور مالی مشکلات کے باعث کیا۔

مگر وکیل یہ وضاحت کرنے میں ناکام رہے کہ کیسے ایک نابینا شخص کسی گاڑی کو موٹروے پر چلانے میں کامیاب رہا۔

انتھونی ہال نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شریک حیات سے جھگڑے کے بعد نشے کی حالت میں اسکاٹ لینڈ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان کے پاس کبھی ڈرائیور لائسنس نہیں تھا مگر ماضی میں جب ان کی بینائی برقرار تھی تو وہ گاڑی ڈرائیو کرنا جانتے تھے۔

ان کی بینائی 2 سال قبل لگ بھگ مکمل طور پر ختم ہوگئی تھی مگر اس کے باوجود انہوں نے اسکاٹ لینڈ جانے کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم 6 موٹروے پر ڈرائیونگ کے دوران انتھونی ہال ایک گیس اسٹیشن پر گاڑی کو روک کر ایندھن بھروایا جبکہ وہاں کے عملے میں سے کسی نے بھی رپورٹ نہیں کیا کہ ڈرائیور نابینا ہے۔

تو وہ کیسے 150 میل تک ڈرائیو کرنے میں کامیاب رہے، وہ بھی ایک مصروف ہائی وے پر؟

انتھونی ہال کے مطابق وہ اب بھی کسی حد تک مدھم روشنیوں کو دیکھ سکتے ہیں تو وہ ایک بڑے ٹرک کے پیچھے گاڑی چلاتے رہے اور اس کی ٹیل لائٹس کا پیچھا کرتے رہے۔

مگر انہیں گاڑی کو مستحکم رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا اور اسی وجہ سے پولیس نے انہیں روکا تھا۔

مگر پھر بھی کرشماتی طور پر وہ کسی حادثے کا شکار نہیں ہوئے، البتہ 36 مہینوں کی قید کی سزا کا سامنا ضرور کریں گے جن میں سے 18 ماہ کی قید معطل ہوگی۔

26 سال بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہونیوالی خاتون

دنیا کا وہ ملک جہاں فون چھوڑ کر مطالعہ کرنے پر لوگوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے

فٹبال کھیلنے کے شوقین ہاتھی کی ویڈیو وائرل

کشتی الٹنے کے بعد 3 دن تک سمندر میں رہنے والا بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟

دنیا کے معمر ترین شخص بننے کے منتظر 119 سالہ فرد کی طویل ترین زندگی کا راز جانیں

دنیا کا پہلا بغیر بازوؤں والا ریسنگ ڈرائیور، وہ کیسے تیز رفتار گاڑی دوڑاتا ہے؟

ایک ٹیچر نے کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت کرلیے

10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟

106 سالہ شخص کا طرز زندگی جو بہت زیادہ منفرد ہے

ویڈیو: ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکال دیا گیا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر جینز کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے جزوی نابینا شخص 150 میل تک ہائی وے پر گاڑی چلا کر کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

• 47 منٹ پہلے 26 سال بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہونیوالی خاتون

• 52 منٹ پہلے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

• 56 منٹ پہلے این سی سی آئی اے نے رضوان سے کیا پوچھا؟ سوالنامہ سامنے آگیا

این سی سی آئی اے نے رضوان سے کیا پوچھا؟ سوالنامہ سامنے آگیا

• 57 منٹ پہلے اقوام متحدہ نے مریم نواز کو 'اپنی چھت اپنا گھر' کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری

اقوام متحدہ نے مریم نواز کو 'اپنی چھت اپنا گھر' کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری

• 1 گھنٹے پہلے سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

• 1 گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان مکہ معاہدے کا پابند اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان مکہ معاہدے کا پابند اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے