• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 4:29 شام
  • پاکستان

اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کےلیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت دے گئی اور ان کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسیج کو بالکل مفت کردیا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف پہنچایا جا رہا ہے۔

پہلے REG لکھ کر, سپیس دے کر، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے سکیم میں رجسٹریشن ہوگی۔

فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk⁠ پر بھی دستیاب ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے