• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 1:27 شام
  • پاکستان

تحفہ دیکھ کر ان کے والدین نہایت خوش ہوئے۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے والدین کو قیمتی گاڑی تحفے میں دے کر سرپرائز کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی بڑی رقم گنتے دکھائی دیے، جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کیلئے نئی گاڑی خریدی۔

View this post on Instagram

یوٹیوبر نے نئی گاڑی اپنے والدین کو تحفے میں پیش کی، جسے دیکھ کر ان کے والدین خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آئے۔ کچھ صارفین نے رجب بٹ کو والدین کیلئے قیمتی تحفہ خریدنے پر سراہا جبکہ بعض نے ان کی اہلیہ اور بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے تنقید بھی کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے