• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:02 شام
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

ممبئی(23 ستمبر 2026): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، ان کی والدہ اور نامور پلے بیک گلوکارہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاندان کی جانب سے ایک بیان جاری کر کے کرشنا مکھرجی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ کی والدہ کا انتقال آج دوپہر ہوا۔

سوگوار خاندان کا کہنا ہے کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ افسناک خبر شیئر کی جا رہی ہے، جبکہ اہل خانہ نے اس مشکل وقت میں مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت، دعاؤں اور تعاون پر تشکر کا اظہار بھی کیا۔

View this post on Instagram A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

خاندان کی جانب سے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ سوگ کی اس گھڑی میں ان کی پرائیویسی اور رازداری کا احترام کیا جائے۔ تاہم، جاری کردہ بیان میں کرشنا مکھرجی کی آخری رسومات سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

واضح رہے کہ کرشنا مکھرجی کا تعلق موسیقی کی دنیا سے تھا اور انہیں 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تیسری آنکھ’ کے مشہور گانے ‘عید کے دن گلے مل لے راجہ’ سے بڑی شہرت ملی تھی۔

رانی مکھرجی کی والدہ کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں میں شدید افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے