• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 11:40 صبح
  • پاکستان

اردگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا بھی مطالبہ کی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے فریم ورک کے اندر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بھارت اور ترکیہ پاکستان اور کشمیر پر انقرہ کے موقف پر سفارتی تناؤ کے ایک عرصے کے بعد تعلقات کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔

اردگان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں یہ ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اردگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت اس معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی کی مسلسل مخالفت کرتا رہا ہے، جب کہ اردگان نے بارہا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت پر زور دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے