• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 1:38 شام
  • پاکستان

ٹیکس ایئر 2026 کے لیے اب تک تقریباً 47 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز موصول ہوچکے ہیں

حکومت نے آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات میں حکومت نے پہلی سہ ماہی کے لیے ایف بی آر کا مقرر کردہ 3 ہزار 53 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ایف بی آر حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نہ صرف ستمبر کے لیے ایک ہزار 330 ارب روپے کی وصولی کا ہدف حاصل کیا جائے گا بلکہ جولائی سے ستمبر 2026 کی پہلی سہ ماہی کا مجموعی ٹیکس ہدف بھی حاصل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹیکس ایئر 2026 کے لیے اب تک تقریباً 47 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز موصول ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 32 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع ہوئے تھے۔

گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری افسران کو 30 اکتوبر 2026 تک اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکٹرانک طور پر جمع کرانا ہوں گے۔ نئے قانونی فریم ورک کے تحت وفاقی سرکاری افسران کے اثاثوں سے متعلق محدود معلومات 31 دسمبر 2026 تک عوام کے لیے جاری کردی جائیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے