• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 2:19 شام
  • پاکستان

کمپیوٹر سائنسدان جیفری ہنٹن اور Yoshua Bengio کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا گاڈ فادر قرار دیا جاتا ہے۔

ان دونوں نے موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت کے حوالے سے کافی کام کیا اور اب ان دونوں نے انتباہ کیا ہے کہ حکومتیں اے آئی ٹیکالوجی کے دھماکے کے لیے تیار نہیں۔

ان دونوں کی جانب سے جاری ایک مقالے میں کہا گیا کہ انہیں اے آئی دھماکے کے خدشات ہیں جس کے دوران اس ٹیکنالوجی میں پیشرفت ڈرامائی انداز سے چند ماہ کے دوران ہوسکتی ہے۔

اس مقالے کو 20 سے زائد افراد نے تحریر کیا ہے جن میں انتھروپک کے شریک بانی جیک کلارک اور اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان جیکب پیچکوکی بھی شامل ہیں۔

کمپیوٹر سائنسدان جیفری ہنٹن کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا گاڈ فادر قرار دیا جاتا ہے۔

مقالے میں دنیا بھر کے سیاستدانوں پر اقدامات کے لیے زور دیا گیا۔

ان افراد کے خدشات اس امکان پر مبنی تھے کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانی مداخلت کے بغیر خود کو بہتر بناسکتی ہے۔

ایک بار اگر اے آئی سسٹمز ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر ایک ڈویلپر ہی لاکھوں انسانی محققین کے بغیر کام کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

مقالہ تحریر کرنے والوں نے کہا کہ آٹومیٹڈ اے آئی ٹیکنالوجی ہی ممکنہ طور پر اے آئی دھماکے کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی دھماکا انسانی تاریخ کا سب سے اہم ٹیکنالوجیکل پیشرفت ثابت ہوگا، برسوں میں ہونے والی پیشرفت مہینوں کے اندر ہونے لگے گی، اے آئی سسٹمز پر انسانی کنٹرول ختم ہونے کا خطرہ بڑھے گا جبکہ ریاستوں، کمپنیوں اور حکومتی شاخوں کا اختیار ختم ہونے لگے گا۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ پالیسی میں اے آئی سے متعلق پیشرفت کی شفافیت پر مبنی رپورٹس کے اجرا کو یقینی بنایا جائے جبکہ اے آئی دھماکے سے مطابقت پیدا کرنے کی تیاریاں کی جائیں۔

انتھروپک اور اوپن اے آئی دونوں کی جانب سے کمپنیوں کے ماڈلز کی آزادانہ جانچ پڑتال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مقالے کے مطابق ابتدائی شواہد سے عندیہ ملا ہے کہ اے آئی دھماکا ممکن ہے اور برق رفتاری سے پیشرفت سے بہت زیادہ اسمارٹ اے آئی سسٹمز ابھر سکتے ہیں۔

مقالے میں تسلیم کیا گیا کہ ضروری نہیں واقعی ایسا ہو کیونکہ اس حوالے سے کچھ بھی یقینی طور پر کہنا ممکن نہیں، مگر یہ واضح ہے کہ اے آئی میں پیشرفت کی رفتار کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس

کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟

گوگل کی 28 ویں سالگرہ پر سرچ انجن کے 16 دلچسپ حقائق جانیں

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

زمین سے باہر نظام شمسی کا وہ چاند جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: بل گیٹس

اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی

یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف

آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے اے آئی گاڈر فادرز قرار دیے جانے والے سائنسدانوں نے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے نیا انتباہ کر دیا

• 46 منٹ پہلے 'جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا'، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کا ردعمل

'جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا'، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کا ردعمل

• 1 گھنٹے پہلے رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ

رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ

• 1 گھنٹے پہلے سکیورٹی خدشات، پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

سکیورٹی خدشات، پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

• 1 گھنٹے پہلے اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کیلئے مدد لینے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کروا دیا

اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کیلئے مدد لینے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کروا دیا

• 2 گھنٹے پہلے اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانے والوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، سلمان خان شدید برہم

اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانے والوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، سلمان خان شدید برہم

• 2 گھنٹے پہلے ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی

ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی

• 2 گھنٹے پہلے لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا

لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے