• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 12:29 شام
  • پاکستان

ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے

پاکستان میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے علاوہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ 12 بین الاقوامی میچز 9 اکتوبر سے 21 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

Match officials announced for Pakistan's upcoming men's home international fixtures Details here ➡️ https://t.co/BNPMnnn9Mx#PAKvSL | #PAKvENG pic.twitter.com/wgthrPpNpR — PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 29, 2026

Match officials announced for Pakistan's upcoming men's home international fixtures Details here ➡️ https://t.co/BNPMnnn9Mx#PAKvSL | #PAKvENG pic.twitter.com/wgthrPpNpR

18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سابق نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹر کرو رواں ماہ 700 بین الاقوامی میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے دوسرے آفیشل بھی بن گئے ہیں۔

ٹرائی سیریز میں پاکستان کے احسن رضا، بنگلادیش کے شرف الدولہ ابن شاہد اور نیوزی لینڈ کے وین نائٹس سمیت دیگر امپائرز ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ڈین کوسکر کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ ایڈرین ہولڈ اسٹاک، الاؤالدین پالیکر، اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔

9 سے 13 اکتوبر تک شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے علی نقوی میچ ریفری ہوں گے جبکہ فیصل آفریدی، ناصر حسین، راشد ریاض وقار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

پی سی بی کے قومی ایلیٹ پینل کے امپائر طارق رشید تینوں میچز میں چوتھے امپائر ہوں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے