• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی جوہر ٹاؤن میی کیفے میں بیٹھے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

لاہور ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں ملزمان کے ساتھ سہولت کاری میں ملوث ایک اور خاتون مسکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسکان کو پوش علاقے سے گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی جوہر ٹاؤن میی کیفے میں بیٹھنے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، متاثرہ لڑکی ڈیانا کیفے میں مسکان کے ساتھ بیٹھی نظر آتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیانا خاتون پانچ سے چھ مرتبہ لاہور آچکی ہے، لڑکی کے دونوں موبائل ابھی تک نہیں ملے ہیں، لاہور متاثرہ لڑکی جوہر ٹاؤن سے سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گئی تھی، واقعہ میں دو ملزمان محسن اور علی گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق تیسرے ملزم تنویر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے