• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 8:56 صبح
  • پاکستان

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، جب کہ آئی ایم ایف کا وفد اوورسیز انوسٹمنٹ چیمبرز کے اراکین سے ملاقات بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اوورسیز انوسٹمنٹ چیمبرز آف کامرس سے ملاقات میں معاشی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، جب کہ کاروباری آسانیوں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کاروباری حضرات کے لیے بجلی کی لاگت اور بجلی کی ترسیل پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کی سہولیات پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن ٹیکنیکل مذاکرات میں بھی حصہ لے گا، جن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، بنیادی شرح سود، ایکسچینج ریٹ سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی IMF پروگرام کا مرکزی نکتہ نہیں، محصولاتی ذرائع میں سے ایک ہے: وزارت خزانہ

آئی ایم ایف وفد کو پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے پر بھی بریفنگ دی جائے گی، جب کہ یورو بانڈ کے کامیاب اجرا پر بھی بریف کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بیرون ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی کے مؤثر استعمال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے