• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 7:18 صبح
  • پاکستان

زخمی اہلکار کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں رحمانیہ موڑ کے قریب تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کے واقعے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جو بلال کالونی تھانے میں تعینات ہے۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خودکشی کی کوشش معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے