• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 9:23 صبح
  • پاکستان

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

لندن: پہلا پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دیا گیا ہے، اب حج 2027 کے خواہش مند پاکستانی پاسپورٹ وقت پر حاصل کر پائیں گے۔

اوورسیز کمیونٹی کے دوہری شہریت کے حامل افراد جو حج 2027 میں پاکستانی پاسپورٹ پر حج کا فریضہ ادا کرنے کے خواہش مند تھے مگر پہلے پاکستانی پاسپورٹ کے لیے پاکستانی حساس اداروں کی جانب سے لازمی سیکیورٹی کلیئرنس اور اس میں تاخیر کی وجہ سے حج کے لیے 20 نومبر 2027 کی ڈیڈ لائن تک پاسپورٹ حاصل کرنے میں قاصر تھے، اُن تمام حج زائرین اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کے لیے آسانی پیدا کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو پاکستان فواد اسد اللہ خان سے باہمی مشاورت سے دوہری شہریت کے حامل اوورسیز پاکستانیز حجاج زائرین کے لیے پہلے پاکستانی پاسپورٹ کے لیے لازم سیکیورٹی کلیئرینس کے عمل کو تیز اور جلد مکمل کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو سرکلر جاری کر دیا ہے۔

حج درخواست گزاروں کے لیے ڈی جی پاسپورٹ آفس نے ایک اسپیشل فارم جاری کیا ہے جو ہر درخواست گزار اپنے کوائف مکمل کر کے اپنی پاسپورٹ درخواست کے ساتھ متعلقہ سفارتخانے میں جمع کروائے گا تاکہ جلد از جلد پاسپورٹ کا حصول ممکن بنایا جائے۔

عمرہ زائرین کیلیے ویکسی نیشن، تاریخ بڑھا دی گئی

واضح رہے کہ اس ضمن میں دو ہفتے قبل چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نعیم نقشبندی نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی تھی، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ریاست اور سمندر پار پاکستانیوں میں مزید ہم آہنگی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

دوہری شہریت کے حامل پاکستانی سیکیورٹی کلیئرئنس کے عمل میں تاخیر کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، ان کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جانا اور نومبر سے قبل زیرِ التوا درخواستوں کو نمٹانا ضروری ہے، تاکہ وہ بروقت حج کی ادائیگی کر سکیں۔ جب کہ مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں اس سلسلے میں ہزاروں درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔

یہ سہولت صرف حج کے خواہش مند افراد کے لیے ہوگی، پہلے پاسپورٹ کی سیکیورٹی کلیئرنس پر مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے