پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر جنید خان نے نوجوان کھلاڑی رضا اللہ کی ٹی 20 اور ون ڈے میں سلیکشن پر سوال اٹھا دیا۔
سابق فاسٹ بولر جنید خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رضا اللہ نے جس میچ میں انگلینڈ کے خلاف چھکے مارے اس میں محمد عباس نے بھی چھکے لگائے جنہیں میں انڈر 19 سے جانتا ہوں، میں نے کبھی اُسے لائیو چھکے مارتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رضا اللہ اب ڈومیسٹک میں آئے ہیں جہاں کھلاڑی 250 سے 300 رنز بنا رہے ہیں وہاں پر ان سے رنز نہیں ہوپارہے ہیں۔
یہ پڑھیں: سری لنکا کیخلاف ٹی 20 اور ٹرائی ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
جنید خان نے کہا کہ رضا اللہ کے ٹی 20 میں ٹوٹل 70 رنز ہیں اور 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے آخر میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ پاکستان کی ڈیبیو کیپ ملنا اتنا آسان بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا سے ٹی 20 سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں رضا اللہ بھی شامل ہیں۔
