• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 9:06 شام
  • پاکستان

جان سینا گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے فلموں میں کام کر رہے ہیں

ہالی ووڈ اداکار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جان سینا نے اپنے ابتدائی فلمی کیریئر کے بارے میں ایک اہم اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب اداکاری کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث ان کا فلمی سفر تقریباً ختم ہوگیا تھا۔

جان سینا گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ ریسلنگ کے میدان میں شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے 2006 میں ’دی میرین‘ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا تھا۔

اپنی نئی فلم ’میچ باکس: دی مووی‘ کے حوالے سے گفتگو میں جان سینا نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاری کے ابتدائی برسوں میں ان کی توجہ فلموں کے بجائے ریسلنگ پر زیادہ تھی۔ انہیں رنگ میں دنیا بھر کا سفر کرنا اور ہزاروں شائقین کے سامنے پرفارم کرنا زیادہ پسند تھا۔

اداکار کے مطابق فلم کے سیٹ پر کام کرنے کا انداز ریسلنگ سے بالکل مختلف تھا۔ شوٹنگ کے دوران انہیں کام کی رفتار بہت سست محسوس ہوتی اور وہ اکثر سوچتے تھے کہ ہر کام میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر ان کا دل بھی ابتدائی فلمی منصوبوں میں پوری طرح نہیں لگتا تھا۔

جان سینا نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے رویے میں تبدیلی لانے کی ضرورت تھی۔ ان کے بقول انہیں فلمی دنیا سے باہر کیے جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے اداکاری کو اس وقت مطلوبہ سنجیدگی سے نہیں لیا، اور ان کے خیال میں ایسا ہونا جائز تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب صورتحال بالکل مختلف ہے اور وہ فلم بنانے کے پورے عمل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وہ فلم کی تیاری میں شامل ہر شخص کی محنت اور ذمہ داری کو سمجھتے اور اس کی قدر کرتے ہیں، جبکہ اب اپنے کام کے حوالے سے پہلے سے کہیں زیادہ پُرجوش ہیں۔

جان سینا کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 برس بعد بھی بطور اداکار سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملنا ان کے لیے خوش قسمتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے