• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:38 شام
  • پاکستان

اس موسم میں ہر جگہ ایک پھل کافی زیادہ نظر آتا ہے اور وہ ہے املوک۔

مگر یہ نام بہت کم افراد کو معلوم ہوتا ہے اور جاپانی پھل کے نام سے ہی زیادہ مشہور ہے جو سال کے آخری مہینوں میں دستیاب ہوتا ہے۔

ویسے اسے انگلش میں پرسیمون بھی کہا جاتا ہے۔

زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تاریخی طور پر یہ پھل چین میں سب سے پہلے سامنے آیا تھا مگر اب اسے زیادہ تر ممالک جاپانی پھل سمجھا جاتا ہے۔

اس مرض سے دماغ کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

چین میں لگ بھگ 2 ہزار سال سے اسے اگایا جا رہا ہے لیکن جاپان میں اس کی ایک قسم Diospyros kaki دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ اس موسم میں کچھ عرصے کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

اگر آپ کو یہ پسند نہیں تو اسے کھانا عادت بنائیں کیونکہ یہ صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

نزلہ زکام یا کھانسی سے بچنا بہت آسان ہے اور بس ایک چیز کو یاد رکھنا ضروری ہے۔

اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

غذائی اجزا کا حصول

ایک جاپانی پھل سے جسم کو 120 کیلوریز، 32 گرام کاربوہائیڈریٹ، ایک گرام پروٹین، 0.3 گرام چکنائی اور 6 گرام فائبر جیسے اجزا ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے۔

زیادہ تر افراد کو انیمیا کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہی ہوتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے ورم سے لڑنے میں مدد ملتی ہے

اس پھل میں بیٹا کیروٹین، وٹامن اے، سی اور ای، وٹامن بی 2 اور Quercetin جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس اجزا موجود ہوتے ہیں۔

بیٹا کیروٹین جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے اور بینائی کی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

وٹامن اے، سی اور ای سے آنکھوں، مدافعتی نظام اور جِلد کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Quercetin ایسا فلیونوئڈ ہے جو بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاکر دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

وٹامن بی 2 سے جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے لڑنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بالوں، جِلد اور آنکھوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے

فلیونوئڈز کے ساتھ ساتھ اس پھل میں فولیٹ بھی موجود ہوتا ہے جو امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پھل بلڈ پریشر کو مستحکم رکھتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے جس سے دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر جاپانی پھل میں موجود فائبر بھی دل کی صحت کو فائدہ پہنچانے والا جز ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

فائبر ایسا غذائی جز ہے جو نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

کیا واقعی اس خیال میں کوئی حقیقت ہے کہ کھانے کے دوران یا اس کے بعد پانی پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟

فائبر سے نظام ہاضمہ کے افعال درست طریقے سے کام کرتے ہیں جبکہ قبض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

فائبر سے پیٹ بھرنے کا احساس بڑھتا ہے اور جسم میں کاربوہائیڈریٹس تیزی سے جذب ہوتے ہیں جس سے بلڈ شوگر کی سطح تیزی سے نہیں بڑھتی۔

جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے

تربوز کی طرح جاپانی پھل میں بھی پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

اس کا 80 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں موجود دیگر منرلز اور فائبر وغیرہ سے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

دماغی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے

اس پھل میں موجود متعدد اجزا دماغٰ صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

فولیٹ اور میگنیشم سمیت وٹامن بی 1 سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

اچھی صحت کے حصول کے لیے کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کی سائنس نے ٹھوس انداز سے تصدیق کی ہے۔

اس طرح پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے دماغی افعال کو تحفظ ملتا ہے۔

دیگر فوائد

فولیٹ سے خون کے سرخ خلیات کا بننے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے جبکہ میگنیشم ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید غذائی جز ہے۔

جاپانی پھل میں فاسفورس بھی موجود ہوتا ہے جو اعصاب اور خلیاتی افعال سمیت ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

امراض قلب اور ذیابیطس سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس غذاک استعمال عادت بنالیں

جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں

روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت

قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اسکے فوائد بھی جانیں

• 29 منٹ پہلے حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے: محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو ہدایات جاری کردیں

حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے: محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو ہدایات جاری کردیں

• 51 منٹ پہلے بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا

بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا

• 1 گھنٹے پہلے امراض قلب اور ذیابیطس سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس غذاک استعمال عادت بنالیں

• 2 گھنٹے پہلے انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش

انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش

• 3 گھنٹے پہلے دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن

دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن

• 3 گھنٹے پہلے وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

• 3 گھنٹے پہلے وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا

وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے