• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 10:00 شام
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

(27 ستمبر 2026): بھارت میں دہلی سے تعلق رکھنے والے وزیر پروش ورما نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بھارتی وزیر حال ہی میں بننے والی ایک سڑک کا معائنہ کرنے پہنچے۔ نوجوان کو تھپڑ مارنے پر حزب اختلاف کی جماعت عام آدمی پارٹی نے حکمراں جماعت بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پروش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

جس نوجوان کو تھپڑ مارا گیا اس نے بعد میں وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ پروش ورما کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی۔

عام آدمی پارٹی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے شکایت درج کر لی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔

دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ کجریوال نے پروش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ سڑک کا معائنہ کرنے کیلیے پیر کو اس علاقے کا دورہ کریں گے، پولیس ان کو گرفتار کرے، میں بھی کل وہاں جاؤں گا۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے بھی واقعے کی مذمت کی۔ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ مودی سرکاری جین زی تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے، لیکن زمینی سطح پر اس رسائی کی جھلک یہ ہے کہ دہلی کے وزیر پروش ورما سوالات پوچھنے پر نوجوان کو تھپڑ مار رہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے