• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 10:08 صبح
  • پاکستان

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کیلسو کا قد 4 فٹ 5 انچ ہے اور وہ گزشتہ پانچ برس سے فائر فائٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں

امریکا کی ایک خاتون فائر فائٹر نے دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون فائر فائٹر ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کیلسو کا قد 4 فٹ 5 انچ ہے اور وہ گزشتہ پانچ برس سے فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹ بیچ میں فائر فائٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ کارپوریٹ شعبے میں کام کرتی تھیں۔

کیلسو کے مطابق فائر فائٹر کے طور پر کام کرنے والے ان کے دوستوں نے انہیں مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دی۔

View this post on Instagram

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کیلسو نے بتایا کہ انہوں نے فائر فائٹر بنتے وقت کبھی نہیں سوچا تھا کہ مستقبل میں انہیں عالمی ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق فائر اسٹیشن میں یہ معاملہ ابتدا میں محض ایک مذاق تھا۔

کیلسو نے کہا کہ ایک روز ان کے ساتھی نے اس حوالے سے معلومات تلاش کیں اور معلوم ہوا کہ وہ واقعی اس ریکارڈ کے لیے اہل ہو سکتی ہیں۔ اس کے بعد ریکارڈ کے لیے ضروری مراحل مکمل کیے گئے اور ان کے قد کی باقاعدہ پیمائش بھی کی گئی۔

کیلسو کے مطابق یہ اعزاز ان کے لیے ایک غیر متوقع اور خوشگوار اتفاق ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے