• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 10:00 شام
  • پاکستان

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

(27 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکار گووندا نے فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی کے ساتھ مبینہ افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

لالباغچہ راجا کے دورے پر ایک ساتھ نظر آنے کی وجہ سے گووندا اور کومل رانی میں افیئر کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔ اداکار کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے بھی شک کا اظہار کرتے ہوئے شوہر کے خلاف میڈیا کو سخت بیانات دیے ہیں۔

گزشتہ روز کومل رانی نے افیئر کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے سنیتا آہوجا کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ کوئی اس گھر کو کیوں توڑے گا جو پہلے سے ہی ٹوٹا ہوا ہے۔

آج گووندا نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میں اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کی دیا کرنے کیلیے لالباغچہ راجا گیا تھا، اس سے پہلے میں کرشمہ کپور کے ساتھ مندر جا چکا ہوں جبکہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بھی گیا۔ میں نے فلم کی کامیابی کیلیے دعا کی کیونکہ طویل عرصے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ رہا ہوں۔

’میں نے ابھی فلم شروع کی ہے اور پہلے ہی اس پر اتنی بحث ہو رہی ہے۔ لوگ ردعمل دے رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ اتنی بحث کیوں ہو رہی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اگر ہم مشہور ہو رہے ہیں تو لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔ یہ کسی کی غلطی نہیں ہے۔ یہ بہت ہی حکمت عملی کے ساتھ منصوبہ بند پروپیگنڈا ہے جو مزید ہوگا۔ یہ مجھے میرے خاندان سے دور کرنے اور معاشرے میں میری ساکھ خراب کرنے کی ایک منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ انہوں نے پہلے بھی یہ کوشش کی تھی لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوئے۔‘

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے