• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 10:00 شام
  • پاکستان

ابوظہبی ٹی 10 لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو 2026 کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے یونائیٹڈ ٹائیگرز نے سائن کرلیا۔

نئی فرنچائز نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فخر زمان کو اپنا آئیکون پلیئر بنانے کی تصدیق کر دی۔

فخر زمان پاکستان کی جانب سے اب تک 3 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 120 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور دنیا بھر کی مختلف ٹی20 فرنچائز لیگز میں بھی کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

2026 کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ ٹورنامنٹ میں انتظامی اور ساختی تبدیلیوں کے بعد پہلا ایڈیشن ہوگا۔ ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب نے اکثریتی حصہ حاصل کیا جبکہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

رواں سال لیگ کے لیے ٹیموں اور فرنچائز ملکیت کی بولی کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد نئی فرنچائزز سامنے آئیں۔ ابوظہبی ٹی 10 لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے