• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:28 صبح
  • پاکستان

بحری قزاقوں کے حملے میں متاثر جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا۔ عملے کے 4 زخمی افراد اور 3 جاں بحق افراد کی میتوں کو پاکستان واپس لایا گیا ہے۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ صومالی قزاقوں کی قید میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں بھی اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔

بحری قزاقوں کے حملے میں زخمی پاکستانی کراچی ائیرپورٹ سے باہر آئے تو گورنر سندھ نہال ہاشمی،صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور سعید غنی، ایم کیو ایم رہنماؤں فاروق ستار اور وسیم اختر، جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق، ڈی جی وزارت خارجہ عرفان سومرو اور دیگر شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ دکھ کی گھڑی ہے، حکومت پاکستان جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اورایک ایک پلاٹ دے گی۔

کراچی ائیرپورٹ سے 4 زخمیوں میں سے 2 کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 زخمیوں کو اسلام آباد اور لاہور بھیجا جائے گا۔

جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی ڈاکٹر صنوبر کے مطابق ایک زخمی کی پسلی جبکہ دوسرے کے بازو میں گولی لگی ہے، زخمیوں کو ان کی خواہش پر نجی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق افراد میں شامل محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ کاشف عمر کی نماز جنازہ بروز پیر ادا کی جائے گی۔

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، صوبےکو دہشتگردی سے بچانےکیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے، اسکا حجم ہزاروں ارب روپے ہے: علی پرویز

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کیلئے بیرسٹر گوہر متحرک

حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، اب حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری ان پر ہوگی: شوکت یوسفزئی

سستی بجلی پیدا کرنیوالے پاور پلانٹس ہونے کے باوجود مہنگے پلانٹ کیوں چلائے جاتے ہیں؟

کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا

نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے: صدر آزاد کشمیر

کے پی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے: بلاول نے خبردار کردیا

ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی

تازہ ترین

• 20 منٹ پہلے بحری قزاقوں کے حملے میں متاثر جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا

• 54 منٹ پہلے پیر کی صبح چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا

پیر کی صبح چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا

• 1 گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا

• 4 گھنٹے پہلے جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

• 4 گھنٹے پہلے محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، صوبےکو دہشتگردی سے بچانےکیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

• 5 گھنٹے پہلے یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

• 5 گھنٹے پہلے وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

• 5 گھنٹے پہلے کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے