• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:45 صبح
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں صوبے کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیےآئینی اقدامات پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں گورنرہاؤس کے آئینی کردار پر اتفاق کیا گیا جب کہ مذاکرات میں اتفاق رائے کے بعد صوبائی حکومت کے موقف کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

لانگ مارچ کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائدہ اٹھانے کے خدشات پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا کا لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

لانگ مارچ کے دوران ہیلی کاپٹر و دیگر سرکاری وسائل کا استعمال عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بھی ملاقات میں موجود تھے۔

علاوہ ازیں محسن نقوی نے سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے لکی مروت پہنچنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سہیل آفریدی پشاور سے ہیلی کاپٹر پر لکی مروت ضرور سرکاری کام سے گئے ہوں گے، وزیراعلیٰ کادورہ ممکنہ طورپر سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی سے متعلق ہو گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے