مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ ممالک کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے متعلق عالمی فریم ورک پر اتفاق کرنا سرد جنگ کے عہد میں جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے مذاکرات سے بھی زیادہ مشکل ہے۔
یہ بات انہوں نے 27 ستمبر کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہی۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں 70 سالہ بل گیٹس نے کہا کہ وہ اے آئی کے معاملے پر بات کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا پسند کریں گے۔
یہ بات بل گیٹس نے اس وقت کہی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت میں رفتار کو سست کرنے کے خیال کی مخالفت کی ہے۔
حکومتیں اس ٹیکنالوجی کی کڑی نگرانی اور سخت قوانین بنائیں: مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس
بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مانیٹرنگ سسٹمز کے استعمال سے اس ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکی بالادستی کو چین کے مقابلے میں برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 'صدر ٹرمپ نے جو کہا وہ ٹھیک ہے، مگر میرے خیال میں جب وہ مجھ سے اور دیگر افراد سے یہ سنیں گے کہ یہ کوئی رکاوٹ نہیں، تو انہیں فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی'۔
بل گیٹس نے کہا کہ 'دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکا ہر اس موقع پر آگے آیا ہے جب عالمی چیلنجز ابھرے، ایوی ایشن سیفٹی، اوزون کی تہہ، جوہری ہتھیار اور بھی متعدد چیزوں میں ہم نے منصفانہ کردار ادا کیا'۔
ان کا کہنا تھا کہ اے آئی بھی ایسا شعبہ ہے جس میں ہمیں آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کے مطابق اے آئی سے لاحق خطرات کی روک تھام اور انسانیت کے تحفظ کو انڈسٹری کے لیے رکاوٹ نہیں قرار دیا جاسکتا اور اس سے جڑے خطرات افواہیں نہیں ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ اے آئی سے جڑے خطرات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراداے آئی کوہتھیار بناسکتے ہیں جوپہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، حکومتیں اس ٹیکنالوجی کی کڑی نگرانی اور سخت قوانین بنائیں۔
اس نئے انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا کہ اے آئی اتنی طاقتور ٹیکنالوجی ہے جو ایک ارب اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔
ان کے مطابق پہلے کبھی ایسا کوئی ہتھیار نہیں تھا جو اتنا طاقتور ثابت ہوسکتا تھا۔
کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟
گوگل کی 28 ویں سالگرہ پر سرچ انجن کے 16 دلچسپ حقائق جانیں
واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ
گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
زمین سے باہر نظام شمسی کا وہ چاند جہاں کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے
اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: بل گیٹس
اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی
یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف
آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں
ایک اوپن اے آئی ماڈل نے آسٹریلیا کے ایک حکومتی نظام کو ہیک کرلیا
میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز اور ورچوئل رئیلٹی گلاسز متعارف
اگلے سال کے آئی فونز 20 پرو کی لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع
تازہ ترین
• 7 منٹ پہلے اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس
• 32 منٹ پہلے وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا
وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا
• 45 منٹ پہلے علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم
علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم
• 47 منٹ پہلے راولپنڈی: 28 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل مقتولہ کا دیور نکلا
راولپنڈی: 28 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل مقتولہ کا دیور نکلا
• 58 منٹ پہلے میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا مدت میں توسیع نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھانے کا اعلان
میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا مدت میں توسیع نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھانے کا اعلان
• 1 گھنٹے پہلے جماعت اسلامی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی، پیٹرولیم ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ دوبارہ شروع کریں گے: حافظ نعیم
جماعت اسلامی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی، پیٹرولیم ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ دوبارہ شروع کریں گے: حافظ نعیم
• 1 گھنٹے پہلے ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا
• 2 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطا تارڑ
