• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ گرفتاری پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 19 ستمبر 2026 کو وفاقی دارالحکومت کی تمام عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ضمانت ملنے کے باوجود ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ گرفتاری عدالتی کارروائی کی حرمت کے منافی ہے۔ سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو دونوں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی، جس کے چند گھنٹوں بعد انہیں ایک دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے دونوں وکلا کی گرفتاری کو بنیادی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نامعلوم ایف آئی آر کے تحت گرفتاریوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بار کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گرفتاری سے متعلق مکمل تفصیلات عوام کے سامنے لانے پر بھی زور دیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ احتجاج کے طور پر 19 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور اس حوالے سے وکلا برادری اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے