• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 1:15 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے بعد اپنی تحویل میں لیا اور اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

• سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

• متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور انکے شوہر کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں ریاست مخالف بیانیہ، اشتعال انگیزی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

گرفتاری کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو جوڈیشل کردیا جس کے بعد اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو دوبارہ اڈیالہ جیل لےگئی۔

خیال رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی سزائیں معطل کردی تھیں

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی گئی ہے۔

اس موقع پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ دونوں وکیل ہیں، ان کی عزت رکھ رہے ہیں، انہیں بھی کہہ دیں عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں، ایک وکیل میں اور ایک عام آدمی میں فرق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جنوری 2026 میں سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق کیس میں 17،17 سال کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

دونوں کو سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔

پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیرخزانہ

جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

وزارت داخلہ کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

اقوام متحدہ نے مریم نواز کو 'اپنی چھت اپنا گھر' کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

پاکستان مکہ معاہدے کا پابند اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

کے پی: پولیس قیادت کا نئے ایکٹ میں افسران کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کی تجویز پر تحفظات

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج

تازہ ترین

• 9 منٹ پہلے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

• 2 گھنٹے پہلے چین کا سعودی عرب کی اپیل پر حوثیوں کے حملے رکوانے کیلئے ایران پر روز:خبر ایجنسی

چین کا سعودی عرب کی اپیل پر حوثیوں کے حملے رکوانے کیلئے ایران پر روز:خبر ایجنسی

• 3 گھنٹے پہلے ایران پر حملوں کے دوران امریکا کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں: اقوام متحدہ

ایران پر حملوں کے دوران امریکا کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں: اقوام متحدہ

• 3 گھنٹے پہلے روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیرخزانہ

• 3 گھنٹے پہلے جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

• 4 گھنٹے پہلے غزہ کے 70 فیصد علاقے سے شہریوں کو نکال چکے، فوج ’کام مکمل کرنے‘ کیلئے تیار ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ کے 70 فیصد علاقے سے شہریوں کو نکال چکے، فوج ’کام مکمل کرنے‘ کیلئے تیار ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

• 4 گھنٹے پہلے دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے