شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
(17 ستمبر 2026): روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سالامتی کونسل میں امریکا کی ایران مخالف قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ایک کمیٹی کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کیا۔
سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق دونوں مستقل رکن ممالک نے اگست کے آخر میں قرارداد کا متن پیش کیے جانے کے دوران ہی اس کی مخالفت کی تھی اور بین الاقوامی پابندیوں کیلیے اسنیپ بیک میکانزم کے خلاف اپنے مؤقف کا اظہار کیا تھا۔
2015 کے ایران جوہری معاہدے کے تحت بنائے گئے اس میکانزم کے ذریعے کوئی بھی اصل شریک ملک اس شق کو فعال کر سکتا ہے اگر اسے یہ یقین ہو کہ ایران اس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
روس اور چین کا یہ مؤقف ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم اب غیر مؤثر ہے اور جے سی پی او اے معاہدہ اور قرارداد 2231 گزشتہ سال کے آخر میں ختم ہو چکی ہے۔
