• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 1:55 صبح
  • پاکستان

ایف آئی اے نے مشتبہ ٹرانزیکشن کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو ڈیفنس کراچی سے گرفتار کیا

ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کی ٹیم نے یلولائن بی آر ٹی منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو گرفتار کرلیا، ضمیر عباسی کو کمرشل بینکس سرکل کی ٹیم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مشتبہ ٹرانزیکشن کی رپورٹ پر جاری تحقیقات میں گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حوالہ ہنڈی کے کیس میں ملزم کو ڈیفنس میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مشتبہ ٹرانزیکشن کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

ضمیر عباسی کو یلو لائن منصوبے میں 8 ارب سے زائد مالی خوردبرد کے الزام میں جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا ، سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی اس کیس میں ضمانت کی منظوری دی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے