• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

آسٹریا کی حکومت کا انکار ایک مکمل طور پر غیر منصفانہ فیصلہ ہے، ایران وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ نے جوہری سربراہ محمد اسلمی کی قیادت میں ایرانی وفد کو ویزا دینے سے انکار پیر کو آسٹریا کے سفارتکار کو طلب کرلیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کے ترجمان اسماعیل باغی نے ایک پریس کانفرنس میں آسٹریا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کو ویزے جاری کرنے سے آسٹریا کی حکومت کا انکار ایک مکمل طور پر غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

محمد اسلمی کو ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی سالانہ جنرل کانفرنس میں شرکت کرنا تھی جو کہ جمعہ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے گزشتہ سال کی کانفرنس میں شرکت کی اور آئی اے ای اے کے رکن ملک ایران کی جانب سے تقریر کی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے آسٹریا کی حکومت سے واضح طور پر اپنے احتجاج کا اظہار کیا اور ان کے چارج ڈی افیئرز کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

وا ازح رہے کہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر، آسٹریا کسی بھی ملک کیلئے سفری پابندیوں سے استثنیٰ کی درخواست کر سکتا ہے تاکہ منظور شدہ اہلکاروں کو اقوام متحدہ میں بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کے قابل بنایا جا سکے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے