• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 8:05 شام
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

تہران (27 ستمبر 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کا آسان حل بتا دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے حالیہ بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو تباہ کرنے کا خواب دیکھتے رہ جائیں گے، ایرانی قوم طاقت اور ثابت قدمی سے تمام رکاوٹوں کو عبور کرے گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی پابندیوں کو پڑوسی ملکوں سے سیاحتی و تجارتی تعلقات بڑھانے کے موقع میں بدلنا چاہیے، پڑوسی ملکوں سے تعلقات بہتر بنا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، ایرانی قوم مشکلات اور پابندیوں کے باوجود مضبوطی سے کھڑی ہے، عوام ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سمجھتا تھا کہ جنگ سے عوام کمزور ہو جائیں گے لیکن جنگ کے باوجود ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پرعزم ہوگئے، عوام ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ امریکا نے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلیے 50 سے زائد ممالک پر دباؤ ڈالا ہے، امریکا نے اس سلسلے میں مختلف ممالک میں اپنے وفود بھیجے ہیں تاکہ انہیں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر آمادہ کیا جا سکے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی ایئر لائنز اور بینکوں پر نئی پابندیوں کے نتائج سامنے آئے ہیں، ترکیے، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی ایرانی ایئر لائنز کی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں، تہران پر امریکی معاشی دباؤ تہران کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے