بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل
اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی
امریکی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے جوہری ہتھیاروں کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے ایک خفیہ جائزے میں اس امکان کو رد نہیں کیا گیا کہ سعودی عرب جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے۔
اس جائزے نے ریاض کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سول جوہری تعاون کے معاہدے پر کانگریس کے خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ یہ جائزہ ان خفیہ دستاویزات کا حصہ تھا جو گزشتہ ماہ کانگریس کو بھیجی گئی تھیں۔ انٹیلی جنس کی ان معلومات کو منظرِ عام پر نہیں لایا گیا ہے اور سی آئی اے (CIA) نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ دستاویزات ایسے وقت میں فراہم کی گئی ہیں جب کانگریس ایک ایسے معاہدے کا جائزہ لے رہی ہے جس کے تحت امریکی کمپنیوں کو سعودی عرب میں اربوں ڈالر مالیت کے جوہری توانائی کے منصوبے شروع کرنے کی اجازت مل سکے گی۔
