• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 7:25 شام
  • پاکستان

امریکی ڈرون ساز کمپنی 'پاورس' (Powerus) نے پاک فوج کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں ڈرونز سے متعلق ایک ابتدائی آرڈر بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کمپنی کے شریک بانی بریٹ ویلکووچ نے سکیورٹی وجوہات کے باعث تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ بغیر پائلٹ فضائی نظام (Unmanned Aerial Systems) سے متعلق ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق فوجی اور صنعتی استعمال کے لیے فضائی اور بحری ڈرونز فراہم کرنے والی کمپنی پاورس جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو بیٹوں کی حمایت یافتہ ایک پبلک ٹریڈڈ کمپنی 'اوریئس گرین وے ہولڈنگز' کے ساتھ ضم ہونے والی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ یہ انضمام اکتوبر کے اوائل میں مکمل ہو جائے گا۔

امریکی ریگولیٹری دستاویزات کے مطابق ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ 'امریکن وینچرز' نامی سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے اوریئس میں حصہ داری رکھتے ہیں۔

پاورس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو اینڈریو فاکس نے کہا کہ پاکستان کا نجی دفاعی شعبہ ابھر رہا ہے لیکن ابھی تک پختہ نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کے لیے اس مارکیٹ میں تیزی سے آگے بڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔

بریٹ ویلکووچ نے کہا کہ ان کا ہدف امریکا کی بہترین ٹیکنالوجی کو پاکستان کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاورس پاکستان میں ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی تیار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

اینڈریو فاکس نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ کمپنی کی ترقی ٹرمپ کے بیٹوں کی شمولیت سے منسلک ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹھیکے خالصتاً میرٹ پر دیے گئے ہیں اور ٹرمپ خاندان کا کمپنی کے کاروباری معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی

بھارت: ریاست آسام میں ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹرین سروس معطل

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی

امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

یورپی یونین نے دوسرے ممالک کیساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کر دیا

اسرائیل اور مراکش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

سعودی عرب میں دہشتگردی اور قتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

امریکا اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں بناسکتا، جے ڈی وینس

امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات ہوئی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکا میں بس حادثےکی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک

برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے امریکی ڈرون کمپنی 'پاورس' کے پاک فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا

• 15 منٹ پہلے ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا

ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا

• 37 منٹ پہلے واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

• 39 منٹ پہلے سونا فی تولہ 3800 روپے سستا، نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی

سونا فی تولہ 3800 روپے سستا، نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی

• 1 گھنٹے پہلے سرجانی میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا: پولیس

سرجانی میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا: پولیس

• 2 گھنٹے پہلے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

• 2 گھنٹے پہلے جزوی نابینا شخص 150 میل تک ہائی وے پر گاڑی چلا کر کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

جزوی نابینا شخص 150 میل تک ہائی وے پر گاڑی چلا کر کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے