• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 8:28 شام
  • پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ آج ان پر بیٹی کی گریجویشن میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقیدکی جارہی ہے لیکن جہاز کے سارے اخراجات انہوں نے خود ادا کیے، وہ عوام کو جوابدہ ہیں کسی یوٹیوبر کو نہیں۔

ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑی تنقید ہو رہی ہےکہ مریم نواز نے سرکاری طیارہ بک کرایا، سوچا جہاز پرتنقید ہو رہی ہے تو میں چنگچی پر بیٹھ کر ملتان چلی جاتی ہوں، وہ جہاز مریم نواز کا نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے، چاروں وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہیں، صرف مجھ پرتنقید ہورہی ہے، بیٹی کی گریجویشن میں سرکاری جہاز میں جانے پر تنقید کی جارہی ہے لیکن آپ کو بتا دوں اس کے سارے اخراجات پونے3 کروڑ روپے خود ادا کیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تنقید اس لیے ہو رہی ہےکہ میں کام کرتی ہوں، مریم نواز پرتنقید کرکے ان کو ڈالر ملتے ہیں، مجھ پر تنقید کرنے والے تم کون ہوتے ہو، میں وزیراعلیٰ بننے سے پہلےکمرشل فلائیٹ پر باہر جاتی تھی، عوام کی خوشحالی کے لیے طیارے پر مجھے جہاں جانا پڑا جاؤں گی، میں طیارے میں بھی ہوں تو میرا دفتر چلتا ہے،میں آپ کی تنقید کا جواب نہیں دوں گی، آپ تنقید کرتے رہو مجھے فرق نہیں پڑتا۔پنجاب کے ترقیاتی کاموں پر بہت تنقید ہوتی ہے، اس ترقی کو دیکھ کر جو آئینہ دکھایا جارہا ہے تنقید اس پر ہورہی ہے، پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا ، اپنے حق سے دوسرے صوبوں کو دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ پنجاب کو ناکام قرار دیتے ہوئےکہا کہ خیبرپختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے انہیں کسی نے نہیں پوچھا وہ سڑک پر بیٹھے رہے، پنجاب کے عوام نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا، انہیں پنجاب کے عوام نے مستردکیا تو وہ خودساختہ اغوا ہوئے، انہوں نےکرسی مانگی تو کرسی دینے سے انکار کردیا کہ کرسی چوری ہوجائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہنے والا ہرشخص مریم نواز کی ذمہ داری ہے، رواں مالی سال میں پنجاب کے ہرضلع میں گرین بسیں چلیں گی، 3 ہزار الیکٹرک بسیں عوام کی خدمت کے لیے موجود رہیں گی، ایسے علاقوں میں گرین بسیں چلا رہےہیں جہاں عوام نے سرکاری ٹرانسپورٹ کا نام بھی نہیں سنا تھا، طلبا کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیک دیں گے، دنیا کی مہنگی ترین کینسر کی مشین اسپتال میں نصب کی ہے، عوام کی حفاظت کے لیے امن وامان بہتر بنایا، کسی اور میں یہ ہمت نہیں تھی، لوگوں نے مقدمات سے ڈرانے کی کوشش کی، میں نہیں ڈرتی۔

وزارت داخلہ کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

اقوام متحدہ نے مریم نواز کو 'اپنی چھت اپنا گھر' کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

پاکستان مکہ معاہدے کا پابند اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

کے پی: پولیس قیادت کا نئے ایکٹ میں افسران کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کی تجویز پر تحفظات

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج

پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

• 40 منٹ پہلے غزہ کے 70 فیصد علاقے سے شہریوں کو نکال چکے، فوج ’کام مکمل کرنے‘ کیلئے تیار ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ کے 70 فیصد علاقے سے شہریوں کو نکال چکے، فوج ’کام مکمل کرنے‘ کیلئے تیار ہے: اسرائیلی وزیر دفاع

• 41 منٹ پہلے دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں

• 60 منٹ پہلے وزارت داخلہ کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

• 2 گھنٹے پہلے امریکی ڈرون کمپنی 'پاورس' کے پاک فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا

امریکی ڈرون کمپنی 'پاورس' کے پاک فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا

• 2 گھنٹے پہلے ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا

ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا

• 2 گھنٹے پہلے واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے