• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 4:09 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

واشنگٹن: امریکا نے ایرانی حملوں سے متاثر خلیجی ممالک کے توانائی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 5 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے پیر کے روز امریکی اور مشرقِ وسطیٰ کے حکام اور دستاویزات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک نئے فنڈ میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی ہے۔

اس فنڈ کا مقصد ایران کے ساتھ جنگ کے دوران متاثر ہونے والے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو میں مدد دینا اور تیل و گیس کی ترسیل کے لیے ان ممالک کا آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنا ہے۔

ایران عراقی تیل بردار ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رہا، علی الزیدی

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تجویز پر سعودی عرب، یو اے ای سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک کا توانائی ڈھانچا ایران کشیدگی کے دوران بری طرح متاثر ہوا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ فنڈ خطے کے توانائی کے نظام کو مزید محفوظ اور متبادل راستوں کی فراہمی میں مدد دے سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ اقدام اس بات کا خاموش اعتراف ہے کہ سات ماہ پر محیط ایران جنگ نے توانائی کی عالمی منڈی میں ہلچل مچا دی ہے اور خطے میں موجود پائپ لائنوں اور ریفائنریز کو تباہ کر دیا ہے، جن کی بحالی پر بھاری لاگت آئے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے