• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

واشنگٹن(22 ستمبر 2026): وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر باضابطہ طور پر ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے نیا چینل لانچ کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس چینل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر اور سرکاری سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا ہے کہ ’ٹرمپ ٹی وی‘ کو ریئل ٹائم میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور یہ 24 گھنٹے براہ راست نشریات فراہم کرے گا۔

یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی کے خلاف امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این نے اس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عوام کا سب سے اہم مفاد یہ ہے کہ انہیں حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات حاصل ہوں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی انتظامیہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ نیوز آرگنائزیشنز کو محض اس لیے محدود کرے کہ وہ ادارے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں۔

یہ مشترکہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس پول نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ٹی وی پول صدر ٹرمپ کی پول کوریج کو کور نہیں کرے گا اور اس پول کا کوئی متبادل بھی فراہم نہیں کیا جائے گا۔

امریکا میں بڑے ٹی وی چینلز پر صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی عائد

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے