• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد پرواز کے زخمی پائلٹ سمت مچھ چہار کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

زخمی پائلٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ساتھیوں، مسافروں اور عملے سمیت سب کا شکرگزارہوں جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں کہا کہ بطورپائلٹ میں نےاپنی ڈیوٹی انجام دی اور شکرگزار ہوں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، مسافرمحفوظ رہے۔

اسرائیل آنے والے ہر پائلٹ کی شناخت ہمارے پاس ہوگی، ہم معلوم کریں گے کہ وہ کون ہیں اور ان کی باقاعدہ سکیورٹی جانچ کی جائے گی: اسرائیلی حکام

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی زخمی بھارتی پائلٹ سمت مچھ چہارکی تصویر شیئر کردی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود سمت مچھر نے کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا،کاک پٹ کا دروازہ کُھلنے پر مسافروں اور عملے نے معاون پائلٹ کو قابو کرلیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق پرواز میں سوار دیگر 2 پائلٹس نے طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ائیرپورٹ پر اتارا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے سکیورٹی اقدامات میں یہ سختی اماراتی ائیرلائن فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات سے تل ابیب جا رہی تھی۔

پرواز 34 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے انداز میں 17ہزار فٹ بلندی تک آئی، اس انتہائی غیرمعمولی صورتحال میں دوسرے پائلٹ نے مداخلت کی، ذرائع

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق پرواز کے دوران کو پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا اور طیارے کو جان بوجھ کر کریش کرنے کی کوشش کی۔

صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کر کے کو پائلٹ کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ایئرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق سعودی حکام نے حملہ آور کو پائلٹ کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب فلائی دبئی نے اس واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مکمل حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

شام میں مزدوروں اور انجینئرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، 7 افراد ہلاک

پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ

کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد

فرانس میں اسکولوں کی خراب صورتحال کیخلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، 400 سے زائد زیر حراست

اسرائیل کا ملک میں آنے والے تمام پائلٹس کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ

بچوں کی شرح پیدائش میں کمی، سنگاپور نے سرکاری ملازمین کیلئے رشتہ ایپ متعارف کرادی

متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز

عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

اسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی: سکیورٹی حکام

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے کاک پٹ میں کیا صورتحال پیش آئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

تازہ ترین

• 7 منٹ پہلے امارات سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری

• 16 منٹ پہلے حکومت کا خیبرپختونخوامیں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج سے گریز

حکومت کا خیبرپختونخوامیں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج سے گریز

• 30 منٹ پہلے ایران پر حملہ کیا جائے یا معاہدہ کریں، فیصلہ جلد ہوگا: ٹرمپ

ایران پر حملہ کیا جائے یا معاہدہ کریں، فیصلہ جلد ہوگا: ٹرمپ

• 36 منٹ پہلے محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں

• 1 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن

ایشین گیمز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن

• 1 گھنٹے پہلے ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم ناکام، 10 لاکھ نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم ناکام، 10 لاکھ نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی: وزیر تعلیمی بورڈز

سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی: وزیر تعلیمی بورڈز

• 2 گھنٹے پہلے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے