• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 12:28 شام
  • پاکستان

اسلام آباد: باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے فی الحال خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے آپشنز کے تحت فوری طور پر کوئی قدم نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ 4؍ اکتوبر کے مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور محاذ آرائی پر مبنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے اہم مشیروں اور ٹیم کے سینئر ارکان کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا کی بگڑتی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال اور اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کے مجوزہ مارچ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے آپشنز زیر بحث آئے تاہم اس مرحلے پر دونوں میں سے کسی اقدام کے نفاذ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، اس کے بجائے یہ رائے غالب رہی کہ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی کے طرزِ عمل کا انتظار کیا جائے، بالخصوص یہ دیکھا جائے کہ آیا پارٹی 4؍ اکتوبر کا مارچ منسوخ کرتی ہے اور اپنی سیاسی حکمتِ عملی میں نمایاں تبدیلی لاتی ہے یا نہیں۔

• رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کیساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کر دی

• لانگ مارچ سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

• پختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام

ذرائع نے بتایا کہ حکومت پی ٹی آئی کو کشیدگی کم کرنے اور یہ ثابت کرنے کا موقع دینے کیلئے تیار ہے کہ وہ وفاقی حکام کے نزدیک محاذ آرائی پر مبنی سیاست سے دور ہونے پر آمادہ ہے، جس میں سڑکوں کی بندش، اسلام آباد میں خلل ڈالنا اور ریاستی اداروں کے خلاف بڑھتا ہوا مخاصمانہ بیانیہ شامل ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی مثبت ردعمل کا اظہار کرتی ہے اور مارچ منسوخ کردیتی ہے تو پارٹی اور اس کی قیادت سے متعلق متعدد معاملات بعد ازاں سیاسی اور انتظامی ذرائع سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، جن معاملات میں سہولت فراہم کی جا سکتی ہے، ان میں زیر حراست پی ٹی آئی کے بانی عمران خان تک بہتر رسائی، جہاں طبی طور پر ضروری ہو وہاں ان کے طبی علاج یا اسپتال میں داخلے پر غور اور عمران خان کی اپنے وکلا، اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سے ملاقاتوں سے متعلق معاملات کا حل شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے بھی اسی نوعیت کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے جس میں اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ ان کی ملاقاتوں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی: وزیر تعلیمی بورڈز

عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کے نئے ڈنکی روٹ کا انکشاف

بہاولپور: اولاد کے ناروا رویے سے تنگ بوڑھے والدین نے نہر میں چھلانگ لگادی

پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے 2گروپ میں جھگڑا، ایک قیدی جاں بحق

بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے

کراچی:گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گرگیا، ایک شخص جاں بحق

حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری میں نئی تاریخ رقم کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات، اہم قانونی اور پارلیمانی امور پر گفتگو

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے حکومت کا خیبرپختونخوامیں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج سے گریز

• 19 منٹ پہلے ایران پر حملہ کیا جائے یا معاہدہ کریں، فیصلہ جلد ہوگا: ٹرمپ

ایران پر حملہ کیا جائے یا معاہدہ کریں، فیصلہ جلد ہوگا: ٹرمپ

• 25 منٹ پہلے محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں

• 1 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن

ایشین گیمز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن

• 1 گھنٹے پہلے ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم ناکام، 10 لاکھ نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم ناکام، 10 لاکھ نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی: وزیر تعلیمی بورڈز

• 2 گھنٹے پہلے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے