• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 8:28 شام
  • پاکستان

این سی سی آئی اے کے مطابق سیکٹر ای-11 اور جی-10 میں قائم 3 کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے،

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق سیکٹر ای-11 اور جی-10 میں قائم 3 کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے مجموعی طور پر 212 افراد کو تحویل میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق تحویل میں لیے گئے افراد میں چینی اور پاکستانی مرد و خواتین شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 306 موبائل فونز، 383 کمپیوٹرز اور سی پی یوز، 299 مانیٹرز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے۔

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان گوگل فراڈ اور لو ڈیٹنگ اسکیم کے ذریعے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث تھے، جبکہ نیٹ ورک کے بھارت اور برازیل سے لنکڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے