• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 8:58 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

اگر آپ آزاد ویزا پر بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں تو پہلے اس کے خطرناک سے ضرور واقف ہوجائیں۔

مائیگرینٹ ریسورس سینٹر کے مطابق آزاد ویزا کے نام پر سفر کرنا آپ کو قانونی مشکلات، ملک بدری، گرفتاری، مالی نقصان، استحصال اور غیر قانونی طور پر کام کرنے جیسے سنگین خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ پاکستان کے قانونی امیگیرنٹ پروٹیکشن نظام اور دیگر حقوق و تحفظات سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔

آزاد ویزے پر تنخواہ اور دیگر حقوق کے قانونی تحفظ میں مشکلات پیش آتی ہیں، دھوکا دہی اور مالی نقصان کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یہ پڑھیں: وزٹ یا ٹورسٹ ویزا پر بیرونِ ملک جاکر ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

آجر یا ایجنٹ کی جانب سے استحصال کا خطرہ ہوتا ہے، غیرقانونی طور پر کام کرنے کا خطرہ منڈلاتا ہے، جرمانے اور قانونی کارروائی سمیت ملک بدری بھی ہوسکتی ہے۔

سفر سے پہلے ویزا، ملازمت، معاہدے اور قانونی تقاضوں کی مکمل تصدیق کریں۔

علاوہ ازیں محفوظ اور باقاعدہ ہجرت سے متعلق مفت معلومات اور رہنمائی کے لیے مائیگرنٹ ریسورس سینٹر سے ان نمبرز 9191910-0306 اور 0300-0116671 پر رابطہ کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے