• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 8:08 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد : ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ گوشوارے جمع کراتے وقت دی گئی ہدایات کا لازمی خیال رکھیں۔

ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ گوشوارے جمع کراتے وقت اپنے مالی لین دین، آمدنی اور اثاثوں کی تمام تفصیلات احتیاط سے چیک کریں اور معلومات درست درج کریں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی ہر قسم کی معلومات درست ہونی چاہیے اور جہاں ضروری ہو وہاں متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی ساتھ فراہم کیے جائیں۔

ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گوشوارہ جمع کرانے سے قبل اپنے مالی لین دین کا مکمل ریکارڈ اچھی طرح جانچ لیں تاکہ کسی غلطی، تضاد یا نامکمل معلومات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ادارے کا جدید خودکار نظام گوشواروں میں فراہم کی گئی غلط، نامکمل یا باہم متضاد معلومات کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس لیے ٹیکس دہندگان اپنی آمدنی، اثاثوں اور دیگر متعلقہ مالی تفصیلات درست طور پر ظاہر کریں اور واجب الادا ٹیکس ادا کریں۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 ہے، لہٰذا ٹیکس دہندگان مقررہ تاریخ تک اپنے گوشوارے لازمی جمع کرائیں۔

ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان موبائل ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔ ایف بی آر نے مزید رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن اور قریبی ٹیکس دفتر سے رجوع کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت ریٹرن فائل کریں اور گوشوارے میں تمام معلومات درست اور مکمل فراہم کریں۔

دریں اثناء ایف بی آر کی ہیلپ لائن 051-111-772-772 ہے، جبکہ رہنمائی کے لیے [email protected] پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے پاس ورڈز اچانک تبدیل، اہم خبر آگئی

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے