• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 4:08 صبح
  • پاکستان

بانی نے جب آئی جی لگایا تو دنیا بھر میں ڈھنڈورا پیٹا تھا کہ میں نے پولیس کو مثالی بنادیا ہے، کوارڈینیٹروزیراعظم

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جب آئی جی لگایا تھا تو یہ دھنڈورا پیٹا کہ میں نے مثالی پولیس بنا دی، سہیل آفریدی نے پولیس ایکٹ کو واپس کر کے ثابت کردیا بانی کے ویژن سے اس کی اپنی جماعت کے لوگ متفق نہیں۔

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اور رہنما مسلم لیگ ن اختیار ولی خان نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت نام ہے مکالمے ، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی اب بھی موجود ہے، پی ٹی آئی میں کسی کو اتنا اختیار نہیں کہ وہ بات چیت کے لیے بیٹھا سکے، اگر وہ بٹھائے گا تو سوشل میڈیا پر اس کی ٹرولنگ شروع ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر شریف اور اچھے انسان ہیں لیکن یہ ان کے بس کا کام نہیں، محمود اچکزئی ، اور علیمہ خان بھی ایسا نہیں کر سکتے۔

کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا کہ بانی نے جب آئی جی لگایا تو پاکستان اور دنیا بھر میں یہ دھنڈورا پیٹا کہ میں نے مثالی پولیس بنا دی، سہیل آفریدی نے اس پولیس ایکٹ کو واپس کر دیا یعنی بانی کے ویژن سے اس کی اپنی جماعت کے لوگ متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ایکٹ میں مسئلہ نہیں ان کی نیت میں مسئلہ ہے۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی چاہتے ہیں کہ ساری پولیس کو آئی ایس ایف کی وردی پہنا دیں یا ساری کے پی پولیس میں آئی ایس ایف کے لوگ بھرتی کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نا اہل اور غیر متعلقہ ہیں، اسمگلرز، قبضہ مافیا والے اور لوفر لوگ حکمران بن جائیں تو پولیس کو کیوں الزام دیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے