• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 6:48 شام
  • پاکستان

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت انسداد دہشتگردی کےلیے وسائل کی کمی کا رونا روتی ہے لیکن مسئلہ فنڈ نہیں نیت کا ہے۔

کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے سوال کیاکہ صوبائی حکومت جواب دے کہ لا اینڈ آرڈر اور ترقیاتی کاموں کا پیسہ کہاں گیا؟

وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا پی ٹی آئی والے فنڈز کی بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے اپنے تمام من پسند افراد کو ٹھیکے دیے ہوئے ہیں، مائننگ کے جتنے ٹھیکے ملے ہیں کن کو دیے ہیں، آپ خیبر پختونخوا میں لوگوں کے لیے ترقی کا کام کریں، سارا فنڈ ان کی سیاسی جماعت کھا جاتی ہے، پی ٹی آئی والوں کو ساڑھے 12 سالوں کا جواب دینا ہوگا۔

عطاتارڑ نے کہا سہیل آفریدی اگرکچھ نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں، اگر یہ کچھ نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر کیوں نہیں جاتے۔

جو بھی وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ

عطا تارڑ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو چاہیے تھا کہ وہ یہاں آتے اور زخمیوں کو گلے لگاتے لیکن وہ ہیلی کاپٹر پر 15 منٹ کے لیے آئے، چکر لگایا اور چلے گئے، وزیر اعلیٰ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کےلیے لاہور گئے، ان کے پاس انتشار کے لیے وقت ہے لیکن صوبے کے عوام کےلیے نہیں۔

وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ کسی کو اسلام آباد کی طرف نہیں آنے دیں گے، پی ٹی آئی کو تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی نے کبھی پر امن احتجاج نہیں کیا، پی ٹی آئی والوں کا جلاؤ ،گھیراؤ کا احتجاج ہے، یہ کبھی پر امن نہیں رہے، دعویٰ کیا کہ یہ احتجاج کے دوران خواتین کو ہراساں کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا بات چیت کی کتنی بار کوشش کی گئی، 6 بار وزیر اعظم نے خود کہا، پی ٹی آئی والے بات چیت کرنے والے لوگ نہیں، یہ احتجاج کررہےہیں اس میں تاجروں،کسانوں اور دیگر لوگوں کا کیا قصور ہے؟ پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کی سنجیدہ کوششیں کی گئیں لیکن یہ سنجیدہ لوگ نہیں ہیں، اگر پی ٹی آئی والوں کو بات چیت کرنی ہوتی تو بہت پہلے کر چکے ہوتے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے اس سے قبل کوہاٹ دھماکے میں شہید اہلکار کے والد اور اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کوہاٹ کی فضا سوگوار ہے، دھرتی کے بہادر جوانوں نے ملکی دفاع کےلیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، فوج اور پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران نے بہادری سے آپریشن میں حصہ لیا، بزدل دہشتگرد چھپ کر وار کرتے ہیں، ہم سب مل کر دہشتگردی کے ناسورکو ختم کرکے دم لیں گے۔

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی نے تشدد کرنے والے نوجوان کونین شاہ سے صلح کرلی

وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے: بیرسٹر گوہر

سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، 37 دہشتگرد ہلاک

لانگ مارچ: اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی: ضلع وسطی، غربی، جنوبی اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کیلئے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کا اشارہ

پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے: خواجہ آصف

وزیراعظم شہباز کے دونوں ادوار میں قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین

• 7 منٹ پہلے کے پی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے وسائل کی کمی کا رونا روتی ہے، سہیل آفریدی اگر کچھ نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ

• 11 منٹ پہلے کرپشن کے الزامات: چین نے دو سینیئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا

کرپشن کے الزامات: چین نے دو سینیئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا

• 2 گھنٹے پہلے جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی نے تشدد کرنے والے نوجوان کونین شاہ سے صلح کرلی

• 2 گھنٹے پہلے بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

• 2 گھنٹے پہلے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے: بیرسٹر گوہر

• 2 گھنٹے پہلے سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، 37 دہشتگرد ہلاک

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

• 3 گھنٹے پہلے مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے