• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 7:08 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

ڈھاکا: بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17.4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہوں گی۔

پیٹرول کی قیمت اس سے قبل 140 ٹکا فی لیٹر تھی جبکہ ڈیزل 115 سے بڑھ کر 135 ٹکا فی لیٹر ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں مٹی کے تیل کی قیمت بھی 135 سے بڑھ کر 155 ٹکا فی لیٹر کردی گئی ہیں۔

بنگلادیشی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ مارچ 2026 سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں، علاقائی کشیدگی کے باعث مال برادری بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مارچ تا اگست میں پیٹرولیم کارپوریشن کو 228 ارب 76 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوچکا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے