• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 5:58 شام
  • پاکستان

چین نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے 2 سینیئر فوجی افسران کو حکمران کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا۔

یہ اقدام ان اعلانات کے کئی ماہ بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ان افسران کے خلاف ’قانون کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان 2 افسران میں سے ایک ژانگ یوشیا سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے 2 وائس چیئرمینز میں سے زیادہ سینیئر تھے جس کی وجہ سے وہ چین کے اعلیٰ ترین جنرل تھے۔

سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا اور کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف لیو ژینلی کے خلاف رواں سال جنوری میں تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا

چینی وزارت دفاع نے جنوری میں کہا تھا کہ ژانگ اور دوسرے افسر، لیو ژینلی پر ’نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا شبہ‘ ہے جو کہ چین میں کرپشن کے لیے عام طور پر استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے پہلی بار ان کے مقدمات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں ’غیر معمولی طور پر بڑی رقوم‘ شامل ہیں۔

شنہوا کے مطابق پیر کو بیجنگ میں اعلیٰ حکام کے اجلاس میں دونوں افراد کو کمیونسٹ پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے مقدمات کو جائزے اور قانونی کارروائی کے لیے فوج کے قانونی اداروں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

شنہوا نے بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ژانگ یوشیا اور لیو ژینلی نے ’پارٹی سے غداری کی اور سرخ لکیریں عبور کیں‘، وہ کئی جرائم میں ملوث تھے جن میں گروہ بندی کرنا اور ذاتی مفاد کے لیے بھاری رقوم وصول کرنا شامل ہے۔

تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے شنہوا نے مزید رپورٹ کیا کہ دونوں افراد نے ’ملازمت میں ترقی جیسے معاملات میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنے عہدوں کا استعمال بھی کیا‘۔

اے ایف پی کے مطابق دونو افسران کی بے دخلی کی حتمی توثیق پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ایک اجلاس میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ژانگ یوشیا اور لیو زینلی کو ریاستی سینٹرل ملٹری کمیشن میں ان کے عہدوں سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

اطالوی وزیراعظم کا اسکولوں میں طالبات کے نقاب یا برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان

بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا

یہودیوں کے مقدس دن پر دیوار گریہ پر ہزاروں افراد کا اجتماع، متعدد صہیونی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے

ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو، روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور

جنگ اور امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ادویات کی قلت مزید سنگین ہوگئی

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پرپابندیاں لگانےکی تیاریاں: امریکی میڈیا

ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں: صدر ٹرمپ

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افرادجاں بحق

سعودی عرب نے چین کی قیادت میں قائم ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم ایم برج سے علیحدگی اختیار کرلی

تازہ ترین

• 1 منٹ پہلے کرپشن کے الزامات: چین نے دو اعلیٰ جرنیلوں کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا

• 1 گھنٹے پہلے جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی نے تشدد کرنے والے نوجوان کونین شاہ سے صلح کرلی

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی نے تشدد کرنے والے نوجوان کونین شاہ سے صلح کرلی

• 2 گھنٹے پہلے بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

• 2 گھنٹے پہلے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے: بیرسٹر گوہر

وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے: بیرسٹر گوہر

• 2 گھنٹے پہلے سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، 37 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، 37 دہشتگرد ہلاک

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

• 3 گھنٹے پہلے مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

• 3 گھنٹے پہلے قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملی

قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے