• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

ممبئی(7 اکتوبر 2026): بالی ووڈ کے مقبول جوڑے کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے مداحوں کو ایک خوشخبری سنا دی ہے کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

جوڑے نے ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی تصویر کے ساتھ اس خوشی کی خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا ہے۔

کیارا اڈوانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’ایک بار پھر خدا کی طرف سے سب سے بڑا تحفہ ملا ہے۔ ہمارے دل محبت اور شکر گزاری سے بھرپور ہیں۔‘‘

جوڑے نے بچے کی پیدائش سے متعلق تاریخ نہیں بتائی، تاہم پوسٹ کے بعد ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

View this post on Instagram A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

سدھارتھ اور کیارا کی جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دونوں نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ”شیرشاہ“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

کیارا اور سدھارتھ نے فروری 2023 میں شادی کی تھی بالی ووڈ کے مقبول جوڑے کے ہاں 2025 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام ”سرایاہ ملہوترا“ رکھا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے