• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

ماہرین کے مطابق سانپ میں بائی سیفلی نامی نایاب کیفیت پائی جاتی ہے، جس میں ایک ہی جسم پر دو سر بن جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں ریسکیو اہلکاروں نے دو سروں والا نایاب سانپ زندہ حالت میں برآمد کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق یہ غیر معمولی سانپ تقریباً 6 انچ لمبا ہے جو گجرات کے ضلع داہود کے گاؤں آگسوانی سے ملا ہے۔ یہ زہریلا نہیں ہے اور اس کے دونوں سر الگ الگ حرکت اور ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

EXTREMELY RARE 2-HEADED WOLF SNAKE HATCHES in INDIA — RESCUED 5-6 INCHES LONG with 4 EYES pic.twitter.com/kA95QJNSfP — RT (@RT_com) October 6, 2026

EXTREMELY RARE 2-HEADED WOLF SNAKE HATCHES in INDIA — RESCUED 5-6 INCHES LONG with 4 EYES pic.twitter.com/kA95QJNSfP

سانپ کو مقامی وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم نے محکمہ جنگلات کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گجرات میں زندہ دو سروں والے سانپ کی یہ پہلی دستاویزی ریسکیو سمجھی جا رہی ہے، جبکہ بھارت میں اس نوعیت کے صرف چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے