• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 11:57 صبح
  • پاکستان

امریکی ریاست نیو جرسی میں ریل آپریٹر ایمٹریک کے کنسٹرکشن ورک کے دوران کھدائی سے ائیر ٹریفک کنٹرول سینٹر کی اہم آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے بڑا فضائی بحران پیدا ہوگیا۔

نیو یارک ائیر پورٹ اور قریبی فضائی نیٹ ورک کو ایک بڑے تکنیکی بحران کا سامنا ہے جہاں سے آخری اطلاعات تک ملک کے 8 بڑے ائیر پورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جب کہ 900 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں تاخیر کا دورانیہ 170 منٹ تک رپورٹ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق واقعہ نیو جرسی ریل آپریٹر ایمٹریک کے کام کی کھدائی کے دوران پیش آیا، زمینی کام کے دوران ائیر ٹریفک کنٹرول کی ایک اہم فائبر آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے نیویارک سمیت خطے کا ٹیلی کمیونیکیشن سرکٹ فیل ہوگیا۔

کیبل کٹنے سے فلاڈیلفیا ائیر ٹریفک کنٹرول کی ریڈیو فریکوئنسیز شدید متاثر ہوئیں جس کے بعد ہنگامی طور پر نیو یارک، فلاڈیلفیا، ٹیٹربورو ائیر پورٹس پر پروازوں کو روکنے کے احکامات جاری کیے گئے، یہ سینٹر خطے کے بڑے ائیر پورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی رہنمائی کرتا ہے۔

اس سے نیویارک، فلاڈیلفیا، واشنگٹن، بوسٹن، سان ڈیگو، ویسٹ پام بیچ، ڈیلس ایئر پورٹس کا شیڈول شدید متاثر ہوا جب کہ سیکڑوں پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ شدید تکنیکی خرابی ایسے وقت میں پیش آئی ہے جب ملک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے بین الاقوامی مندوبین کی پروازیں نیویارک رہی ہیں جب کہ اس بحران کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی اور فضائی نظام پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

نیویارک کی 1321، بوسٹن کی 1399، فلاڈیفلیا کی 1218، واشنگٹن کی 773، ویسٹ پام بیچ کی 230، سان ڈیاگو کی 800 اور ڈیلس کی 2500 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گرگئی

برطانیہ نے سعودی عرب کی محدود مدت کیلئے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی

سنگاپور کے قریب بڑا مال بردار جہاز چینی ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گیا

آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا

روس: پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

کرپشن کے الزامات: چین نے دو سینیئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

اٹلی کا اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم کرنے، تعلیمی اداروں میں نقاب وبرقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا

تازہ ترین

• 1 منٹ پہلے ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

• 1 منٹ پہلے کھدائی کے دوران کیبل کٹنے سے امریکا میں بڑا فضائی بحران، 10 ہزار پروازیں متاثر

• 2 منٹ پہلے آئی ایم ایف شرائط: وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

آئی ایم ایف شرائط: وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

• 25 منٹ پہلے سرمایہ کاروں کی آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز کے حصول میں دلچسپی

سرمایہ کاروں کی آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز کے حصول میں دلچسپی

• 26 منٹ پہلے کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عطا تارڑ

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عطا تارڑ

• 30 منٹ پہلے پشاور: قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغان ملزم گرفتار

پشاور: قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغان ملزم گرفتار

• 48 منٹ پہلے کراچی: تین تلوار پر سپر مارٹ میں خاتون اور اس کا ساتھی لاکر کھول کر 50 لاکھ لے اڑے

کراچی: تین تلوار پر سپر مارٹ میں خاتون اور اس کا ساتھی لاکر کھول کر 50 لاکھ لے اڑے

• 1 گھنٹے پہلے تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے